29 مئی 2016 - 09:30
شام میں 104 داعشی دہشتگرد ہلاک

ترک فوج نے شام کی سرحد کے اندر اپنے پروردہ وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کرتے ہوئے 104 داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج کے سربراہ نے شام کی سرحد کے اندر اپنے پروردہ وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کرتے ہوئے 104 داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔ ترک فوج کے سربراہ نے کہا کہ داعش دہشت گردوں نے ترکی کے ایک سرحدی شہر اور دو فوجی چیک پوسٹوں پر 6 راکٹ فائر کئے۔ ترک فوج کے سربراہ نے کہا کہ داعش کےحملوں کے بعد ترک فوج اور اتحادیوں کے حملوں میں 104 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس نے کہا کہ ترک فوج نے ان سات عمارتوں کو تباہ کریدا ہے جن میں داعش دہشت گرد قیام پذير تھے۔

.......

/169